Q01.جب کوئی قول یا اقتباس اسی کے الفاظ میں نقل کیا جاتا ہے تو اس کے اول و آخر میں کون سی علامت لگائی جاتی ہے؟
Correct answer: واوین
Q02.عرضی نویس کو اپنا نام اور پتہ کہاں لکھنا چاہیے؟
Correct answer: آخر میں صفحے کی بائیں جانب
Q03.عرضی نویس عرضی لکھنے کے دوران کس حصے میں اپنے مدعا کی تفصیلات تحریر کرتا ہے؟
Correct answer: نفس مضمون
Q04.جس کے نام درخواست لکھی جاتی ہے، اسے کس طرح مخاطب کیا جاتا ہے؟
Correct answer: اس کے عہدے سے
Q05.عرضی میں مقصد کی وضاحت کس طرح کرنی چاہیے؟
Correct answer: کم سے کم لفظوں میں
Q06.“مضمون” کے لغوی معنی کیا ہوتے ہیں؟
Correct answer: ضمن میں لیا ہوا
Q07.جس مضمون میں موضوع کی تشریح کے بعد مثبت اور منفی دونوں پہلوؤں کو دلائل کے ساتھ پیش کیا جائے، اسے کس طرح کا مضمون کہا جائے گا؟
Correct answer: فکریہ مضمون
Q08.جس مضمون میں کسی شخصیت کے گزشتہ حالات و واقعات کو مفصل انداز میں بیان کیا جاتا ہے، اسے کیا کہتے ہیں؟
Correct answer: بیانیہ مضمون
Q09.خط لکھنے والے کو کیا کہتے ہیں؟
Correct answer: مکتوب نگار
Q10.تہنیتی خط سے کیا مراد ہے؟
Correct answer: کسی کی حصول یابی پر مبارک باد دینے کے لیے لکھا گیا خط
Q11.خط میں القاب کے بعد “سلام مسنون” جیسے الفاظ تحریر کیے جاتے ہیں، وہ کیا کہلاتے ہیں؟
Correct answer: آداب
Q12.خط کے آخری حصے یعنی خاتمے میں کیا ہوتا ہے؟
Correct answer: مکتوب نگار کا نام اور مکتوب الیہ سے اس کا باہمی تعلق اور رشتہ
Q13.جن دو الفاظ کے معنی یکساں ہوں، کیا کہلاتے ہیں؟
Correct answer: مترادف
Q14.لفظ “سرد اور گرم” میں تضادی کی کون سی قسم موجود ہے؟
Correct answer: درجاتی تضاد
Q15.“مترادف” الفاظ کے بارے میں کون سا بیان درست ہے؟
Correct answer: یہ بات میں زور پیدا کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
Q16.“نیست” کا مترادف کیا ہے؟
Correct answer: نابود
Q17.غیر کا جب مجھے خیال آیا ..... میری چھاتی پہ سانپ لوٹ گئے۔ درج بالا شعر میں “چھاتی پہ سانپ لوٹ گئے” سے کیا مراد ہے؟
Correct answer: حسد سے جلنا
Q18.میر عمداً بھی کوئی مرتا ہے / جان ہے تو جہان ہے پیارے۔ درج بالا میر کے شعر میں موجود ہے:
Correct answer: ضرب المثل
Q19.“آ بیل مجھے مار” کا تعلق کس سے ہے؟
Correct answer: ضرب المثل
Q20.جس فقرے، جملے یا قول کے پیچھے کوئی کہانی یا واقعہ لازمی طور پر موجود ہو تو اسے کیا کہتے ہیں؟
Correct answer: ضرب المثل